منہاج القرآن ویمن لیگ سینٹرل سرگودھا کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس

Syeda zainab conference in Sargodha

منہاج القرآن ویمن لیگ سینٹرل سرگودھا کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظہ سحر عنبرین (مرکزی ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد منہاج نعت کونسل نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی اور شہدائے کربلا کی شان میں قصیدے پیش کئے گئے۔

حافظہ سحر عنبرین (مرکزی ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ) نے کانفرنس میں شرکاء سے ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا دور حاضر کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ آج کی عورت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوہ کی خیرات کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتی آج ہمارے معاشرے کو سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوہ پر چلنے والی، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی ضرورت ہے۔

کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام سلامِ اہل بیت اطہار علیہم السلام اور دعا پر ہوا۔

Syeda zainab conference in Sargodha

Syeda zainab conference in Sargodha

Syeda zainab conference in Sargodha

Syeda zainab conference in Sargodha

تبصرہ