پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیرانتظام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی دسویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں محترم ثاقب نوشاہی (صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی)، محترم اسماعیل خلیل عارفین (جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی)، محترم مسعود عثمانی صاحب(صدر تحریک منہاج القرآن کراچی)، محترم عتیق چشتی (ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی) اور محترمہ نصرت رعنا ڈار (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی) نے خصوصی شرکت و اظہار خیال کیا۔
مسز نصرت رعنا ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ بد قسمتی سے ہم اس ملک کے باسی ہیں جہاں سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقع ہوتا ہے جس کی کوریج قومی اور بین الاقوامی میڈیا گھنٹوں براہراست دیتا ہے لاکھوں کروڑوں آنکھیں اسے دیکھتی ہیں لیکن مقام افسوس ہے کہ آج دس سال گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے وارثین اور ہم سب انصاف کے منتظر ہیں۔
مزید انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی اعلی عدلیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور منہاج القرآن کے کارکنان کو جتنا جلد ہو سکے انصاف فراہم کیا جائے۔
تبصرہ