حج کی اہمیت و فضیلت اجاگر کرنے کے لیے ایگرز کے بچوں کے لیے تین روزہ ’’آن لائن ایگرز حج سیشن‘‘ کا انعقاد

Eagers Hajj Session 2024

ذوالحج کے بابرکت مہینہ کے موقع پر بچوں میں حج کی اہمیت اور فضیلت اجاگر کرنے کے لیے ایگرز نے تین روزہ ’’آن لائن ایگرز حج سیشن‘‘ کا انعقاد کیا۔ یہ سیشن مختلف سیگمنٹس پر مشتمل تھا جس میں مناسک حج، حج سےمتعلق واقعات، حج سے متعلق آرٹ کلاس اور اپنے اللہ کو کیسے خط لکھیں جیسے سیگمنٹس شامل تھے۔

مناسک حج والا سیشن مس شمزہ لطیف نے منعقد کروایا جس میں بچوں نے بہت اچھے طریقے سے سب مناسک حج یاد کیے۔ حج سے متعلق کہانیوں کا سیشن مس ام کلثوم نے منعقد کروایا جس میں حج سے متعلق بہت سے واقعات شامل تھے جن کو بچوں نے نہایت دلچسپی اور غور سے سنا۔ اس کے علاوہ حج سے متعلق آرٹ کلاس کا سیشن مس نمرا وہاب نے منعقد کروایا۔ اس سیگمنٹ میں بچوں نے حج سے متعلق ماڈلز اور کارڈز بنائے۔

اس سیشن میں ہمیں ڈاکٹر صفیہ رحمان اور مس ایمن یوسف مغل نےوقت دیا۔ ڈاکٹر صفیہ رحمان نے بچوں کو حج سے متعلق کہانی سے روشناس کرایا۔ مس ایمن یوسف مغل نے آخری دن کے حج سیشن میں بچوں کو اللہ تعالیٰ کو خط لکھنے کا طریقہ سکھایا۔ تین دن کا یہ حج سیشن بچوں کے لیے نہایت کار آمد ثابت ہوا جس میں بچوں کی رجسٹریشن 180 کے قریب تھی۔

Eagers Hajj Session 2024

Eagers Hajj Session 2024

Eagers Hajj Session 2024

Eagers Hajj Session 2024

تبصرہ