منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کا یادگارِ شہدائے ماڈل ٹاؤن پر حاضری

Team MWL visited the Martyrs Memorial in Model Town 2024

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے یادگارِ شہدائے ماڈل ٹاؤن پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

شہدائے ماڈل ٹاؤن نے جس دلیری اور بہادری سے وطنِ عزیز میں نظام بدلنے کی عظیم تحریک کو اپنے لہو سے سیراب کیا، وہ تاریخ میں قیامت تک کے لئے امر ہو گئے۔ اپنے عظیم مقصد کے حصول کے لئے وہ نہتے جانبازی سے لڑتے ہوئے اپنا سب کچھ تیاگ گئے، جس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے اس موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی راہِ انقلاب میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اُن کے لہو سے ہمیشہ وفا کا عہد کیا۔

Team MWL visited the Martyrs Memorial in Model Town 2024

تبصرہ