منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کا ضلع اٹک شرقی کا تنظیمی دورہ

MWL Organizational Visit Attock East 2025

منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی دو رکنی وفد نے ضلع اٹک شرقی کا تنظیمی دورہ کیا۔ وفد میں محترمہ ارشاد اقبال اعوان (ممبر کوآرڈینیشن کونسل MWL) اور محترمہ حنا فاطمہ (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) شامل تھیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹک میں ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محترمہ ارشاد اقبال نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ بعد ازاں ضلع ناظمہ ویمن لیگ محترمہ فرخندہ جبین نے مہمان وفد اور اجلاس میں شریک تمام ذمہ داران کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک، کامرہ، حضرو اور حسن ابدال کی نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تنظیمی ڈھانچے، رفاقت کی اہمیت اور ویمن لیگ کے مستقبل کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محترمہ ارشاد اقبال اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم کسی بھی تحریک کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے اور اس کے ذریعے کارکنان کو منظم ہوکر زیادہ مؤثر انداز میں کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفاقت کا تعلق محض ایک وابستگی نہیں بلکہ یہ دینی و تحریکی ذمہ داری بھی ہے۔ آخر میں باہمی مشاورت سے ضلع اٹک شرقی کی تنظیم نو کی گئی اور نئے اہداف طے کئے گئے۔ اجلاس کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس مشن کو کامیابی و قبولیت سے نوازے۔

MWL Organizational Visit Attock East 2025

MWL Organizational Visit Attock East 2025

MWL Organizational Visit Attock East 2025

تبصرہ