منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی دو رکنی وفد نے شمالی راولپنڈی کا تنظیمی وزٹ کیا۔ وفد میں محترمہ ارشاد اقبال اعوان (ممبر کوآرڈینیشن کونسل MWL) اور محترمہ حنا فاطمہ (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) شامل تھیں۔ اجلاس محترمہ ارشاد اقبال اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی راولپنڈی کی تنظیم نو کی گئی۔ اجلاس کے دوران محترمہ سمیرا شفیق کو ضلعی صدر اور محترمہ شمع تنویر کو ضلعی ناظمہ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
اس موقع پر تین ماہ کا تنظیمی لائحہ عمل پیش کیا گیا، رفاقت کے اہداف مقرر کیے گئے اور مراکزِ علم کے ٹارگٹس تقسیم کیے گئے۔ اجلاس میں شریک عہدیداران نے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا کہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور ویمن لیگ کے فلاحی و تربیتی کاموں کو وسعت دی جائے گی۔
تبصرہ