ٹریننگ آف ٹرینرز پشاور: ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کا خصوصی خطاب

Minhaj Women League Traing of Trainers Khurrum Nawaz Ghazdapur Speech

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پشاور زون کی ذمہ داران کے لیے ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعوتِ دین کا بنیادی مقصد انسان کو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر گامزن کرنا ہے، تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکے۔ اس عظیم مشن میں مردوں کی طرح خواتین نے بھی نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ خواتین نے نہ صرف پیغامِ حق کو قبول کیا بلکہ اس کے فروغ میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ اسلام ایک مکمل اور متوازن دین ہے جو مرد و عورت دونوں کو دین کی خدمت کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔ ماضی میں بھی خواتین کا دعوت و تبلیغ میں کردار روشن باب کی حیثیت رکھتا تھا اور آج بھی اس کی اہمیت مسلمہ ہے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ خواتین کو ان کی دینی ذمہ داریوں کا شعور دیا جائے، انہیں دعوت و تبلیغ کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ان کے مطابق، ’’جب عورت بیدار ہوگی تو گھر سنورے گا، گھر سنورے گا تو معاشرہ بدلے گا، اور جب معاشرہ بیدار ہوگا تو امت کا مستقبل روشن ہو گا۔‘‘

Minhaj Women League Traing of Trainers Khurrum Nawaz Ghazdapur Speech

Minhaj Women League Traing of Trainers Khurrum Nawaz Ghazdapur Speech

Minhaj Women League Traing of Trainers Khurrum Nawaz Ghazdapur Speech

تبصرہ