منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد اے، بی، سی کے تنظیم نو اجلاس

MWL-faisalabad-tanzeem-nau

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد صائمہ نور (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب) اور سسٹر حافظہ رابعہ شفق صاحبہ (جنرل سیکرٹری مصطفوی سسٹرز) نے فیصل آباد کے تینوں اضلاع A، B اور C کے تحت منعقدہ تنظیم نو اجلاسوں میں خصوصی شرکت کی۔ تمام اجلاسوں کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت یا درودِ رسول ﷺ سے ہوا۔ ان اجلاسوں کے بنیادی مقاصد میں تنظیم نو، رفاقت سازی، مراکز علم کا تعارف اور اعتکاف رجسٹریشن شامل تھے۔ فیصل آباد اے کے اجلاس میں ضلعی صدر محترمہ فرحت دلبر اعوان نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور ضلعی و تحصیلی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

محترمہ صائمہ نور نے دعوتِ دین کی اہمیت اور مراکز علم کے مقاصد و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح ٹارگٹس دیے۔ منہاج القرآن کے دستور کے مطابق نئی ضلعی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں محترمہ فرحت دلبر اعوان کو صدر اور محترمہ فرخندہ فیاض کو ناظمہ مقرر کیا گیا۔ بعد ازاں ضلعی ٹیم کو رفاقت، اعتکاف رجسٹریشن اور مراکز علم کے اگست تک کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ سسٹر حافظہ رابعہ شفق نے نوجوان بچیوں کو مصطفوی سسٹرز کا تعارف، جاری پراجیکٹس اور عصرِ حاضر کے فکری و اخلاقی چیلنجز پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دین کے پیغام کو عام کرنے کی دعوت دی۔

فیصل آباد بی کے اجلاس میں ضلعی صدر محترمہ روبینہ خاکی نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔ محترمہ صائمہ نور نے تمام شرکاء سے مراکز علم کی اہمیت اور ٹارگٹس کے حوالے سے گفتگو کی اور تنظیمات کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر نئی ضلعی ٹیم کا اعلان کیا گیا، جس میں محترمہ روبینہ خاکی صدر، محترمہ مصباح افتخار ناظمہ، محترمہ قمرالنساء خاکی نائب ناظمہ، محترمہ مہک شہزادی ناظمہ دعوت، محترمہ نوشابہ ضیاء سینئر اسکالر، محترمہ نساء نایاب ناظمہ الہدایہ اور سسٹر نور فاطمہ ڈائریکٹر مصطفوی سسٹرز مقرر ہوئیں۔

فیصل آباد سی کا اجلاس چار تحصیلات کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور درود و سلام سے ہوا۔ دستوری طریقہ کار کے مطابق پرانی ٹیم کو تحلیل کر کے متفقہ رائے سے نئی ضلعی ٹیم منتخب کی گئی، جس میں محترمہ فاطمہ سجاد صدر اور محترمہ ناذیہ محمود ناظمہ مقرر ہوئیں، جبکہ مزید پانچ رکنی ضلعی باڈی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں مراکز علم، تنظیم سازی، رفاقت سازی اور اعتکاف کے اہداف بروقت مکمل کرنے کے لیے میکانزم فراہم کیا گیا۔

تمام اجلاسوں میں محترمہ صائمہ نور نے اگست تک مراکز علم اور اعتکاف 2026 رجسٹریشن کے اہداف پورے کرنے پر زور دیا۔ سسٹر حافظہ رابعہ شفق نے نوجوان بچیوں کو مصطفوی مشن کے تحت دین کے پیغام کو عام کرنے کی ترغیب دی اور ان کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اجلاسوں کا اختتام دعا و سلام پر ہوا اور نومنتخب ضلعی صدور و ناظمات کو مبارکباد پیش کی گئی۔

MWL-faisalabad-tanzeem-nau

MWL-faisalabad-tanzeem-nau

MWL-faisalabad-tanzeem-nau

MWL-faisalabad-tanzeem-nau

MWL-faisalabad-tanzeem-nau

MWL-faisalabad-tanzeem-nau

MWL-faisalabad-tanzeem-nau

MWL-faisalabad-tanzeem-nau

تبصرہ