منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ ٹریننگ آف ٹرینرز سیشن میں ڈپٹی سیکرٹری ایگرز ڈیپارٹمنٹ محترمہ حنا فاطمہ نے ’’ٹریننگ آف ٹرینرز کی اہمیت و مقاصد اور ٹریننگ کا طریقہ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد ذمہ داران کو ایسی مہارت اور صلاحیتیں فراہم کرنا ہے، جن کے ذریعے وہ دعوت و تربیت کے عمل کو زیادہ مؤثر، معیاری اور منظم انداز میں آگے بڑھا سکیں۔ اس عمل سے تنظیمی کام میں یکسانیت اور معیار پیدا ہوتا ہے جبکہ اہداف کے حصول میں رفتار اور وضاحت آتی ہے۔
ٹریننگ کے طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے محترمہ حنا فاطمہ نے کہا کہ تربیت ایک منظم، مرحلہ وار اور عملی انداز میں ہونی چاہیے، جس میں نظری اور عملی دونوں پہلو شامل ہوں، تاکہ تربیت یافتہ فرد سیکھے گئے اصولوں کو عملی میدان میں کامیابی سے نافذ کر سکے۔
انہوں نے ایگرز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ یہ فورم بچوں اور بچیوں کی فکری، اخلاقی اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد کم عمری سے ہی دینی شعور، تنظیمی جذبہ اور مثبت کردار سازی کی بنیاد رکھنا ہے تاکہ یہ نسل مستقبل میں معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن سکے۔ لیکچر کے اختتام پر انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی تربیت کو عملی میدان میں بروئے کار لائیں اور ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے مشن کو زیادہ سے زیادہ عام کریں۔
تبصرہ