منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد کا سیالکوٹ کا تنظیمی وزٹ

Team MWL Tanzami Visit Sailkot

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد محترمہ انیلہ الیاس (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب اے) محترمہ نمرہ بتول گیلانی (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) نے سیالکوٹ میں تین مقامات کا وزٹ کیا۔

پہلی نشست میں PP-36, 37 کے تمام ذمہ داران کے ساتھ تنظیمی وتربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ محترمہ ذکیہ محمود نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔

محترمہ رخسانہ عظمت (صدر ویمن لیگ سیالکوٹ) محترمہ ذکیہ محمود (ناظمہ ویمن لیگ سیالکوٹ) اور ان کی پوری ٹیم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔محترمہ انیلہ الیاس صاحبہ نے مراکز علم اور رفاقت پر بھرپور بریفینگ دی۔ بعد ازاں پی پی کے تمام ذمہ داران سے ورکنگ رپورٹ لی گئی اور نیا ورکنگ پلان دیا گیا۔

آخری نشست میں PP-35 کے تمام ذمہ داران سے میٹینگ کی گئی جس میں محترمہ انیلہ الیاس صاحبہ کی زیرِنگرانی میں پی پی کی تنظیم نو ہوئی۔ اور ان کو اگلا سہ ماہی ورکنگ پلان دیا گیا۔ میٹینگ ایجنڈا پوائنٹس میں مراکز علم سر فہرست تھا۔

Team MWL Tanzami Visit Sailkot

Team MWL Tanzami Visit Sailkot

Team MWL Tanzami Visit Sailkot

تبصرہ