ٹریننگ آف ٹرینرز سندھ (حیدرآباد): محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ کا خطاب

Minhaj Women League Traing of Trainers Lubna Mushtaq Speech

منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز (TOT) کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں مرکزی وفد سے ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل محترمہ لبنیٰ مشتاق نے خصوصی خطاب فرمایا۔ انہوں نے "مراکزِ علم کا قیام، استحکام اور جدید دعوتی انداز" کے موضوع پر جامع اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس منصوبے کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا۔ محترمہ لبنیٰ مشتاق نے وضاحت کی کہ یہ مراکز نہ صرف فرد کی اصلاح کا ذریعہ بنیں گے بلکہ معاشرتی سطح پر مثبت تبدیلی کی بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس دوران انہوں نے پروجیکٹ کے عملی طریقہ کار اور حکمتِ عملی کی تفصیلات بھی شرکاء تک پہنچائیں۔

شرکاءنے بڑی توجہ اور دلچسپی سے گفتگو کو سنا اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ اپنے گھروں کو مراکزِ علم کے قیام کے لیے وقف کریں گی اور اس کارِ خیر کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کریں گی۔

تبصرہ