معروف ایجوکیشنسٹ اور لائف کوچ محترمہ حمیرا بھٹو نے سیدہ زینب کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو سیدہ زینبؑ کی حیاتِ مبارکہ سے واقفیت حاصل کرنا ازحد ضروری ہے۔ وہ ہستی جن کے نانا خاتم النبیین ﷺ، والد بابِ مدینۃُ العلم اور بھائی سرداران جنت ہیں، ان کی عظمت و رفعت کا مکمل احاطہ ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا سیدہ زینبؑ کی زندگی کا سب سے کڑا اور کربناک مرحلہ تھا، جس کا سامنا انہوں نے بے مثال صبر، استقامت اور خندہ پیشانی سے کیا۔ ان کی شجاعت و جرأت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے یزید کے دربار میں حق کا پرچم بلند کرتے ہوئے اسے للکارا۔
انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس سیدہ زینبؑ کے کردار کو سمجھنے اور اپنی عملی زندگی میں اپنانے کا ایک نادر موقع ہے۔ اگر ہم آج اپنی نسل کو محفوظ اور باکردار دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اسوہ زینبؑ کو اپنے لیے مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔
تبصرہ