منہاج القرآن ویمن لیگ ملک بھر میں تنظیمی عہدیداران کی ٹریننگ کے لیے زون کی سطح پر مرکز سے TOT (Training of Trainers) کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ ناظم اعلیٰ تنظیمات محترم انجینیئر رفیق نجم صاحب اور برگیڈیئر (ر) عمر حیات صاحب کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں TOT کے انعقاد و انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
میٹنگ میں ہیڈ کوارڈینیشن کونسل MWL محترمہ لبنیٰ مشتاق اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم شریک ہوئی، جن میں مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی کی ممبران، زونل ناظمات، اور ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹرز شامل تھیں: محترمہ ارشاد اقبال، محترمہ صائمہ نور، محترمہ حافظہ سحر عنبرین قادری، محترمہ حراء لبریٰ اعوان، محترمہ اقراء مبین اور محترمہ وردہ ناز شامل تھیں۔
میٹنگ میں TOT کی ضرورت و اہمیت، دورانیہ، اہداف و مقاصد، اور زونز کی سطح پر اس کی افادیت کے تمام پہلو زیر بحث آئے، جبکہ اس کے انتظام و انصرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حضور سیدی شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی فکر، دعوتی فروغ، اور تنظیمی استحکام کے پیشِ نظر TOT کو ملک گیر سطح پر سینکڑوں مقامات پر منعقد کروانے کا لائحہ عمل بھی زیر غور آیا۔
تبصرہ