محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ) کی زیرصدارت کراچی اور سنٹرل پنجاب A زونز کی مشترکہ آن لائن میٹنگ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ جس میں 130 تنظیمی زمہ داران نے شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جو جنرل سیکرٹری مصطفوی سسٹرز، محترمہ رابعہ حافظہ شفق صاحبہ نے سورہ آل عمران (آیات 101 تا 105) کی صورت میں کی۔ بعد ازاں کراچی سے محترمہ صائمہ یحییٰ نے نعت رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے شرکاء کو معطر کیا۔
شرکاء میٹنگ کو حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا ایمان افروز خطاب بعنوان "خدمت دین کا اجر" سنوایا گیا، جس نے جذبۂ خدمت کو مزید جلا بخشی۔
میٹنگ میں دونوں زونز کی ضلعی صدور نے اضلاع، تحصیلات اور یونین کونسل کی سطح کے تنظیمی عہدیداران کا تعارف کروایا۔ ساتھ ہی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والی بہنوں کو خوش آمدید کہا گیا اور انہیں مبارکباد دی گئی۔
محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ، کوآرڈینیشن کونسل- منہاج القرآن ویمن لیگ) نے ورکنگ پلان 2025 تا 2026 پیش کیا، جس میں درج ذیل نکات شامل تھے: تنظیمی استحکام، مراکزِ علم کا قیام، رجوع الی القرآن سکالرز کی تیاری اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد۔
کراچی زون کی نگران، محترمہ نصرت راعنا ڈار نے کراچی کے سالانہ اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی، میٹنگ کا اختتام محترمہ لبنیٰ مشتاق کی پُراثر دعا کے ساتھ ہوا۔
تبصرہ