تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ اور آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے اور گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد، محترمہ فضہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، چیئرمین آغوش کمپلیکس و تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب کی صدارت کی۔
تقریب میں خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سمیت اہم مذہبی، علمی و سماجی شخصیات، اساتذہ، اور بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قرآن مجید حفظ کرنے والے 100 سے زائد طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ فضہ حسین قادری نے مس رومانہ مبشر اور محترمہ عمارہ مقصود کے ہمراہ طالبات میں اسناد اور کارکردگی شیلڈز تقسیم کیں۔
محترمہ فضہ حسین قادری نے حفظِ قرآن مکمل کرنے والی طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد بھی پیش کی۔
تبصرہ