لاڑکانہ، سندھ: سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب

Dr

منہاج القرآن ویمن لیگ لاڑکانہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سیرت اور کردار کو خواتین کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ سیدہ زینب، سیدہ رقیہ، سیدہ ام کلثوم اور سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہن حضور نبی اکرم ﷺ کی شہزادیاں تھیں۔ ان میں سیدہ فاطمہ کو خاص فضیلت حاصل ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اہل جنت میں خواتین کی سردار یہ چار ہیں: سیدہ مریم، حضرت آسیہ، سیدہ خدیجۃ الکبریٰ اور سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا۔"

آپ نے سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے حیاء کا ذکر کرتے ہوئے مولا علی علیہ السلام کی روایت پیش کی: "قیامت کے دن منادی اعلان کرے گا: سب سر جھکا لیں، فاطمہ بنت محمد ﷺ کی سواری آرہی ہے۔"

پروفیسر ڈاکٹر حُسین قادری نے محبتِ اہل بیت کا عملی تقاضا بیان کرتے ہوئے کہا کہ محبت کا ثبوت محبوب کی تعلیمات پر عمل ہے۔ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت سے ہمیں حیا، صبر اور قربانی کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری جب بھی مدینہ منورہ جاتے ہیں تو پہلے سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں حاضری دیتے ہیں، پھر آقا ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے سیدہ فاطمہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا: "اگر شریعت کی زنجیر نہ ہوتی تو میں اقبال، سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی قبر کا طواف کرتا۔"

کانفرنس میں مظہر محمود علوی، اُم حبیبیہ اسماعیل، صائمہ نور، فاطمہ ابرو اور افشاں وسیم شیخ سمیت مختلف شعبوں سے خواتین نے شرکت کی۔ آخر میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شاندار کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد دی۔

Dr

Dr

Dr

Dr

تبصرہ