ڈاکٹر غزالہ قادری کی زیر صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں التربیہ 2024 پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں کیمپ کا SWOT تجزیہ شامل تھا، جس کے تحت اس کی مضبوطیوں، کمزوریوں، مواقع اور بہتری کے ممکنہ پہلوؤں کی نشاندہی کی گئی۔ ٹیم نے مستقبل کے منصوبوں کے لیے حکمت عملی پر بھی بات چیت کی، جس میں طلبہ کو بااختیار بنانے اور ان کی قیادت کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے جدید طریقے اپنانے پر زور دیا گیا۔
تبصرہ