التربیۃ کیمپ 2024: البروج ورکشاپ

AL Tarbiyah 2024 Al Buruj Workshop under Minhaj ul Quran Women Leauge Pakistan

التربیۃ کیمپ 2024 میں البروج کے عنوان سے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔ شرکائے کیمپ کو 11 گروپس میں تقسیم کیا گیا، جن میں ہر گروپ 25 افراد پر مشتمل تھا۔ اس طرح کُل 275 خواتین اس ورکشاپ میں شریک ہوئیں۔ ڈاکٹر غزالہ قادری نے ہر گروپ سے فرداً فرداً ملاقات کی اور فیلڈ میں در پیش تنظیمی مسائل، نئی ٹیمز کی تشکیل اور غیر ذمہ دار اراکین کو متحرک و فعال کرنے سے متعلق معاملات زیرِغور آئے۔

ہر گروپ نے مختلف حالات میں درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی حکمت عملی پیش کی۔ ڈاکٹر غزالہ قادری نے تمام گروپس کے منصوبہ جات کو سنا اور مزید اصلاح و بہتری کے لئے اُن کی جامع رہنمائی کی۔

گروپ ڈسکشنز سے ایک ٹیم ورک کی فضا پیدا ہوئی۔ ڈاکٹر غزالہ قادری نے شرکائے کیمپ کو درپیش چیلنجز کا مؤثر اور عملی حل نکالنے کے لیے باہمی تعاون اور مشاورت کرنے کی نصیحت کی۔ اس ورکشاپ سے شرکائے کیمپ کے باہمی اشتراک اور ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئی۔

تبصرہ