منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کینڈل واک میں شریک بچوں سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔
ایگرز ہر سال ماہِ ربیع الاول کی آمد پر بچوں کے لیے اس روحانی واک کا اہتمام کرتی ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے بچوں کو ماہِ ربیع الاول کے آغاز اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک باد دی، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور سیرت کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صرف خوشی کا موقع نہیں، بلکہ یہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی یاد دہانی بھی کرواتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایگرز محترمہ ام کلثوم سمیت ایگرز ڈیپارٹمنٹ کی دیگر ذمہ داران بھی موجود تھیں۔
تبصرہ