منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد نے مدرسہ شاہ ہمدان اسکردو کی طالبات سے ملاقات کی جہاں رافعہ عروج ملک نے خدمت دین میں خواتین اور بالخصوص معلمات کے کردار کو قرآن و سنت کی روشنی میں اجاگر کیا۔
وادی شگر میں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا جہاں زونل ناظمہ گلگت بلتستان محترمہ عائشہ مبشر نے سیرت اہل بیت اطہار علیھم الرضوان کی روشنی میں خدمت دین کے تصور پر گفتگو کی۔ بعد ازاں منہاج القرآن ویمن لیگ کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی۔
استور میں زونل ناظمہ گلگت بلتستان محترمہ عائشہ مبشر اور زونل ناظمہ کشمیر و ہزارہ محترمہ رافعہ عروج ملک نے گوری کوٹ منہاج ماڈل سکول میں علاقے کی خواتین کے ساتھ ملاقات کی اور طالبات کے ساتھ خصوصی نشست رکھی جس میں انہیں منہاج القرآن ویمن لیگ اور جملہ شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیا۔
تبصرہ