منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا، اٹلی کے سینئر کارکن راجہ شوکت محمود کی اہلیہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا، اٹلی کے سینئر کارکن راجہ شوکت محمود کی اہلیہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، کوآرڈینیٹر امور خارجہ داؤد حسین مشہدی، ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، مرکزی قائدین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے عہدیداران حاجی محمد بھاگت، عبدالمناف، حاجی خالد محمود، ظہیر انجم، صوفی اشرف، سمیع اللہ وڑائچ، شکیل احمد و دیگر احباب نے راجہ شوکت محمود سے تعزیت کی۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ