منہاج یونیورسٹی میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ میں کھیلوں کی نمائندہ تنظیم’’منہاج سپورٹس‘‘ کے زیر اہتمام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اقبال مرتضیٰ حیدر، غلام مجتبیٰ طاہر ایڈووکیٹ، یاسر خان، عبدالطیف، مبین صائم اور منہاج سپورٹس کے صدر محمد منیر حسین مہمان خصوصی تھے۔ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں انٹر ڈگری ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس میں87 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں حافظ یاسر اور سلطان احمد نے پہلی، قمر الدین اور محمد ادریس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض عامر انور اور حسنین فرید نے سرانجام دئیے۔

تبصرہ