قوم ایک عظیم اور مثبت سوچ رکھنے والے سیاستدان سے محروم ہو گی
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی و پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ، سابق نگران وزیر اعظم اور سابق وزیر اعلی سندھ غلام مصطفی جتوئی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام مصطفی جتوئی محروم ایک محب وطن سیاستدان تھے انہیں سیاسی حلقوں میں قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ قوم ایک عظیم اور مثبت سوچ رکھنے والے سیاستدان سے محروم ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
تبصرہ