تحریک منہاج القرآن کے نائب امیر علامہ سید علی غضنفر کراروی کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی و پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد الاسلام، ڈپٹی ڈائریکٹرز میڈیا محمد لطیف سندھو اور عبدالحفیظ چوہدری نے علامہ سید علی غضنفر کراروی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ