منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس آج ہوگا

یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں ملک بھر سے یوتھ لیگ کے عہدیدران شرکت کریں گے
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری میڈیا چوہدری عتیق الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

یوتھ پارلیمنٹ کا مقصد نوجوانوں میں جمہوری رویوں اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، نوجوانوں میں اعتماد کی بحالی، قومی خدمت کے جذبے کو فروغ دے کر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی جدوجہد میں شریک کرنا، نوجوانوں کو قیام امن کے لئے کوشاں کر کے نوجوانوں میں سماجی بہبود کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری میڈیا چوہدری عتیق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کا مقصد نوجوانوں میں برداشت، رواداری، ایثار اور پیار کا جذبہ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن کر وطن عزیز کی بہترین خدمت کر سکیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کی یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 4 بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر یوتھ لیگ بلال مصطفوی کریں گے۔ اجلاس میں منصور بلال علوی، چوہدری ظہیر عباس گجر، اشتیاق حنیف مغل، بابر چوہدری، ملک تنویر، طیب ضیاء، ثناء اللہ طاہری، میاں کاشف محمود، اعجاز وڑائچ، عمران بھٹی اور اقبال یوسف کے علاوہ یوتھ لیگ کے دیگر مرکزی و صوبائی عہدیدران، تحصیلی صدور اور جنرل سیکرٹری ملک بھر سے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کے نامور ٹرینر Personality Development, Time Menagement پر ممبران یوتھ پارلیمنٹ کو لیکچر بھی دیں گے۔ یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی اور وطن عزیز کو در پیش دیگر بحرانوں کے حل کے لئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔

تبصرہ