ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج رات مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی (ص) کے اجتماع سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب و خصوصی دعا کروائیں گے

بھوک، افلاس، بدامنی اور دہشت گردی کے عذاب سے نجات کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی جائے گی

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اجتماعات جواد حامد نے منہاج القرآن کے مرکز پر منعقد ہونے والی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و روحانی اجتماع کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقد اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج (جمعرات) بعد نماز عشاء مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و روحانی اجتماع منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ جس میں ملک بھر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور ثناء خواں بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب اور خصوصی دعا کروائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری بھوک، افلاس، بدامنی اور دہشت گردی کے عذاب سے نجات کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت پاکستان اور بیرونی دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پڑھا جانے والا درود شریف، جوکہ اربوں کی تعداد میں ہوتا ہے۔ اس مجلس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بار گاہ میں پیش کیا جائے گا۔ اس روحانی اجتماع کے سلسلہ میں جملہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ماہانہ ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحانی اجتماع میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات شرکت کریں گے۔

تبصرہ