ڈاکٹر حافظ محمد اصغر جاوید الازہری کے ہاتھ پر مسیحی خاندان کا قبول اسلام

ڈاکٹر حافظ محمد اصغر جاوید الازہری صدر شعبہ علوم اسلامیہ منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور کے ہاتھ پر کمالیہ کے مسیحی خاندان کے چھ (6) افراد نے اسلام قبول کر لیا۔ خاندان کے سربراہ کا سابقہ نام سیمیوایل مسیح ولد عزیز مسیح ہے۔ اس موقع پر خاندان کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر بغیر کسی دباؤ کے اسلام قبول کیا ہے۔ خاندان کے اب نئے اسلامی نام یہ ہیں۔ سربراہ محمد عبدالسلام، نسیم بی بی (زوجہ)، آمنہ بی بی (بیٹی)، محمد آصف (بیٹا)، محمد کاشف (بیٹا) اور عاصمہ بی بی (بیٹی) شامل ہیں۔

تبصرہ