لاہور شیراکو ٹ میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

اسلام انتہا پسندی اور ہر سطح پر دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے : کارکنان تحریک منہاج القرآن

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور کارکنان تحریک منہاج القرآن نے لاہور شیرا کوٹ (بابو صابو انٹر چینج) پر بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں ۔ اسلام انتہا پسندی اور ہر سطح پر دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدری کیا۔

تبصرہ