منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش میں لائبریریوں کا قیام

بنگلہ دیش میں چٹاگانگ، ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں سفیر امن، نابغہ عصر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی معرکہ آراء تصانیف اور فکر انگیز خطابات کی دستیابی کیلئے عظیم الشاں لائبریریز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جہاں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی جملہ موضوعات پر 500 سے زائد معرکہ آراء تصانیف بشمول ترجمہ عرفان القرآن اور چھ ہزار موضوعات پر فکر انگیز خطابات دستیاب ہونگے۔

مرکز ی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، کوآرڈینیٹرامور خارجہ داؤد حسین مشہدی اور مرکزی قائدین نے منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کو ان لائبریریز کے قیام پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ