ملک شبیر احمد اعوان منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر منتخب

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینئر رہنما ملک شبیر احمد اعوان کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ گذشتہ دنوں منہاج القرآن کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ایگزیکٹیو کونسل نے باہمی مشاورت سے ملک شبیر احمد اعوان کو صدر اور حاجی خالد محمود کو ناظم MWF فرانس منتخب کیا ہے۔ مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر سید ارشد شاہ، سینئر نائب صدر نعیم چوہدری، ناظم حاجی محمد اصغر سمیت منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، صدر مجلس شوریٰ چوہدری محمد سعید، ناظم رانا فیصل علی، صدر PAT طارق چوہدری، صدر میڈیا کونسل راؤ خلیل احمد اور دیگر جملہ ایگزیکٹیو ممبران نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ