دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں : ڈاکٹر محمد طاہر القادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام انتہا پسندی اور ہر سطح کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے پشاور بم دھماکے میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور 100 سے زائد زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرہ