پاکستان کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے خلاف شاندار جیت کی خوشی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان میں مٹھائی تقسیم کی گئی

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے خلاف شاندار جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔ ناظم Minhaj Peace & Integration Council Japan محمد انعام الحق اور دیگر عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک کو شاندار سنچری اور محمد یوسف سمیت تمام کھلاڑیو ں کو نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سے خصوصی دعا کی اپیل کی گئی۔

تبصرہ