رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے

حکومتی رمضان پیکج کو ناکام بنانے کے لیے بیورو کریسی اور انتظامیہ سازشیں کر رہی ہے
تحریک منہاج القرآن کا رمضان المبارک میں شدید مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب

لاہور ( )24اگست 2009ء

رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ سستے آٹے اور چینی کی قیمتوں کے رعائتی پیکج کو ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے ثبوتاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر، منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے صدر چوہدری عثمان گجر، امجد جٹ اور ناظم لاہورتحریک منہاج القرآن حفیظ اللہ جاوید نے بھی احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ امیر لاہور ارشاد طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے رمضان المبارک میں غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے غریب عوام کا سکون برباد کر دیا ہے۔ ملک بھر سے کریک ڈاؤن کے دوران لاکھوں بوریاں برآمد ہونے کے باوجود یوٹیلٹی سٹور پر چینی دستیاب نہیں جبکہ رمضان بازاروں میں سستے آٹے کے لیے لوگوں کو دھکے اور ڈنڈے کھانے پڑ رہے ہیں اور ریلیف کے نام پر غریب اور بے بس عوام کو تماشہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی رمضان پیکج کو ناکام بنانے کے لیے بیورکریسی اور انتظامیہ سازشیں کر رہی ہے۔ جسے کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ حکمران ٹھوس منصوبہ بندی کر کے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروز گاری کے باعث ہونے والی خو د کشیوں کاذمہ دار افراد کو حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکمران غیروں کے اشاروں پر چلنا نہیں چھوڑیں گے تب تک ملک میں امن و امان اور خوشحالی نہیں آئے گی اور نہ ہی غریب کی تقد یر بدلے گی۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر افضل گجر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینی او ر آٹے کی منصوعی قلت پیدا کرنے والے افراد کی تحقیقات کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

تبصرہ