بجلی کے بحران کے حل کے لیے نئے پاور پلانٹوں کی منظوری اور کام کے فوری آغاز پر عمل درآمد کیا جائے : شیخ زاہد فیاض

حکومت ایسی پالیساں متعارف کروائے جس سے بنکینگ سیکٹر بحرانوں سے نکلے
وزیر اعلی پنجاب کے یکساں تعلیمی نظام کے رائج کیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلہ جات

حکومت وقت کو چاہیے کہ تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے چاروں صوبوں کی آپس کی کشیدگی کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرئے اور بلوچستان کے عوام سے ماضی میں کی گی زیادتیوں کا ازالہ کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہا ر تحریک منہاج القرآن کے سنئیر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے لیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ سیاسی جماعتوں کے راہنما خواہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں انہیں خاص طور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی کوئی بھی بات یاحرکت نہیں کرنی چاہیے۔ جس سے ہمارے دشمن ممالک کو پاکستان کی ساکھ، سالمیت اور عزت پر بات کرنے کا موقع ملے اور اسی طرح پاکستان کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ہمارا ایٹمی پروگرام انٹرنیشنل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل یہ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر بجلی کے بحران کے حل کے لیے نئے پاور پلانٹوں کی منظوری اور کام کے فوری آغاز پر عمل درآمد کروائے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے، بند صنعتوں میں دوبارہ کام کا آغاز ہو، غریب مزدورں کے چہروں کی رونق لوٹ آے اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایسی پالیساں متعارف کروائے جس سے بنکینگ سیکٹر بحرانوں سے نکلے۔ سنیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر صدارتی آرڈنیس 2009 کے تحت بحال ہونے والے سرکاری افسران کی فوری بحالی اور سکیل اپ کی ترقی کے تحت انہیں بحال کرئے اور تنخواہیں دے تاکہ جلد از جلد بے یقنیی کی کیفیت ختم ہو اور یہ بل قومی اسمبلی سے بھی پاس کروائے۔ سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں شریک تمام ممبران نے حکومت پنجاب کے دانش سکول سسٹم کے اجراء اور طبقاتی تعلیمی نظام کے خاتمے کے لیے یکساں تعلیمی نظام کے رائج کیے جانے کے فیصلے کو زبرداست سراہا اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ا س احسن فیصلے سے نئی نسل کا مستقبل روشن ہو گا۔ چونکہ پاکستان کا مستقبل بھی نئی نسل سے وابستہ ہے اور اس اقدام سے نوجوانوں کی بہترسے بہتر تربیت کرنا مستقبل پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔

تبصرہ