منہاج القرآن یوتھ لیگ یکم اگست سے 14 اگست تک ملک گیر مہم’’مری پہچان پاکستان‘‘ کے نام سے آغاز کر رہی ہے

ملک گیر مہم میں سیمینارز، جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلیاں اور یوتھ ممبر شپ کیمپ لگائے جائیں گے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بلال مصطفوی کی مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں اعلان

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بلال مصطفوی نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات جس سے پاکستانی عوام معاشی ابتری، بدامنی اور بد حالی کی طرف بڑھ رہی ہے ملک کو مضبوطی اور استحکام کی ضرورت ہے اگر ملک کے نوجوان جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنے قول و فعل اور کردار کو منور کریں اور اسی جذبہ کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہو جائیں تو کوئی اندرونی اور بیرونی منفی طاقت ملک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ملک گیر مہم’’مری پہچان پاکستان‘‘کے اعلان کے موقع پر صحافیوں سے پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ یکم اگست سے 14 اگست تک ملک گیر مہم’’مری پہچان پاکستان‘‘ کے نام سے آغاز کر رہی ہے اس دوران 3 اگست کو لاہور میں’’مری پہچان پاکستان‘‘ کے نام سے سیمینار منعقد ہو گا جس سے قومی دانشور، ادیب، صحافی اور اہم سیاسی شخصیات خطاب کریں گی۔ 12 اگست کو نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد، کوئٹہ، کراچی، اور پشاور میں ’’میری پہچان پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینارز ہونگے۔ 13 اگست کو ملک بھر میں پریس کلبز کے سامنے شام 8:00 بجے چراغاں کیا جائے گا، نوجوان استحکام پاکستان کے لیے دعائیں کریں گے۔ 14 اگست کو ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں جیوے پاکستان کے عنوان سے موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی اورملک بھر میں یوتھ ممبر شپ کیمپ لگا کر’’میری پہچان پاکستان‘‘ کے سلوگن کے تحت یوتھ ممبر شپ مہم کا آغاز کیا جائے گا اور نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ اس موقع پر چوہدری ظہیر عباس گجر سیکرٹری جنرل (MYL) ثناء اللہ طاہری ڈپٹی سیکرٹری جنرل (MYL) اورطیب ضیاء سیکرٹری دعوت (MYL)  بھی موجود تھے۔

تبصرہ