پاک بھار ت مذاکرات کے لیے دونوں وزرائے اعظم کا مشترکہ اعلامیہ ایک مثبت پیش رفت
ہے
انوار اختر ایڈووکیٹ کی پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ کے حوالے سے گفتگو
پاک بھار ت مذاکرات کے لیے دونوں وزرائے اعظم کا مشترکہ اعلامیہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ اس سے یقینا جنوبی ایشاء میں قیام امن کی بنیاد بنے گی۔ ان خیالات کااظہار پاکستا ن عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے مصر میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بھارت پر یہ واضح کر دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ڈیرھ ارب انسانوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان نے بھارت کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا فوری حل ہونا ضروری ہے۔ انوار اختر نے کہا دونوں وازرائے اعظم کی مصر میں ملاقات سے پاکستان اور بھارت کے درمیا ن قائم جمود ٹوٹا ہے۔ مذاکرات کے سلسلے کا احیاء کرنے کا عزم جو دونوں راہنماؤں نے کیا ہے۔ اسے ہمیشہ قائم رکھا جائے۔ اس سے سرد جنگ کے ختم ہونے کے واضح امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ انوار اختر نے یہ بھی کہا کہ اس ملاقات سے دنیا بھر میں پاکستان اور بھارت کے متعلق اعتماد کی فضا قائم ہوگی اور اس طرح پوری دنیا سے دونوں ممالک میں سرمایہ کار آئیں گئے اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔آخرمیں انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے بھی مشترکہ اعلامیہ جاری کریں اورفوری طور پر اقوام متحدہ کی قرارداروں کی روشنی میں حل کرئے۔
تبصرہ