تحریک منہاج القرآن کا مقصد پاکستانی قوم کو دنیا میں زندہ، باوقار اور باحمیت و باغیرت قوم کی حیثیت سے منوانا ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اترنے والی پہلی وحی پڑھنے اور لکھنے کے حکم پر قائم ہے۔

علم نافع سینے میں نور پیدا کرکے اللہ کی معرفت پیدا کرتا ہے۔

تحریک منہاج القرآن علم کے فروغ کی تحریک ہے۔

ماہانہ مجلس ختم الصلوٰة علی النبی کے روحانی اجتماع سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کا 35 واں ماہانہ مجلس ختم الصلوٰة علی النبی کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو، جس میں ہزاروں مردو خواتین نے شرکت کی۔ تحریک منہا ج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس موقع پر بتا یا کہ ماہ اکتوبر میں گوشہ درود و حلقہ ہائے درود میں پڑھے جانے والے درود شریف کی تعداد 37 کروڑ ہے اور تقریبا 3 سالوں میں اب تک کل پڑ ھا جانے والا درود پاک 6 ارب سے متجاوز ہے۔  اجتماع سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینڈا سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اترنے والی پہلی وحی پڑھنے اور لکھنے کے حکم پر قائم ہے۔ حضور نے اپنی حیات طیبہ میں تعلیم اور شعورکے فروغ کو جتنی اہمیت دی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ فدیہ دینے کی طاقت نہ رکھنے والے غزوہ بدر کے قیدیوں کو 10 بچوں کو لکھنے پڑھنے کے قابل بنانے کے عوض رہائی دینا علم کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علم کے کلچر کو فروغ دیا۔ آج فروغ علم کو دعوت و تربیت کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ جو علم نافع نہیں وہ بیکار ہے۔ علم نافع سینے میں نور پیدا کرکے اللہ کی معرفت پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم نافع دنیا سے بے رغبتی پیدا کرتا ہے اور یہ بندے کو ہر لمحہ جنت کے قریب اور دوزخ سے دور کرتا ہے، اس لیے ایسے علم کو حاصل کرنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے حصول علم اور فروغ علم میں مقصد دنیا کو رکھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں کر لے۔  انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی زندگیوں میں برکت اور حقیقی خوشی دیکھنا چاہتے ہیں تو علم نافع کے حصول کو اپنا مقصد بنانا ہوگ، اسی سے شعور و آگہی کے ان گنت راستے کھلیں گے اور امت مسلمہ کا زوال عروج میں بدلے گ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کے فروغ کی تحریک ہے اور اس کا مقصد پاکستانی قوم کو دنیا میں زندہ، باوقار اور باحمیت و باغیرت قوم کی حیثیت سے منوانا ہے اور جدوجہد کا یہ سفر علم و آگہی کے فروغ کے بغیر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکت۔ اس لیے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان علم نافع کے حصول اور اس کے فروغ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں۔

تبصرہ