
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام التربیہ استحکامی تربیتی ورکشاپ 2026 کے دوسرے سیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی ضلعی و تحصیلی ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمی استحکام، تربیتی صلاحیتوں کے فروغ، تعمیرِ افکار اور سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں مؤثر تنظیمی رہنمائی پر خصوصی گفتگو کی گئی۔
یہ تربیتی ورکشاپ محترمہ حرا دلبر اعوان صاحبہ (زونل ہیڈ جنوبی پنجاب) اور محترمہ مصباح قادری صاحبہ (نائب زونل ناظمہ جنوبی پنجاب) کی زیرِصدارت منعقد ہوئی۔
ورکشاپ میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی ضلعی و تحصیلی ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس تربیتی نشست کا بنیادی مقصد تنظیمی نظام کو مزید مضبوط بنانا، تربیتی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کارکنان کو فکری و عملی رہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ میدانِ عمل میں زیادہ مؤثر اور منظم کردار ادا کر سکیں۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس نے پورے ماحول کو نورانیت، سکون اور روحانی تاثیر سے بھر دیا۔ بعد ازاں شرکاءِ ورکشاپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور نشست کے بنیادی اہداف، تربیتی نکات اور تنظیمی مقاصد پر روشنی ڈالی گئی، جن میں تعمیرِ افکار، تشکیلِ کردار اور سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں تنظیمی رہنمائی کو مرکزی حیثیت حاصل رہی۔
ورکشاپ کے دوران محترمہ حافظہ سحر عنبرین صاحبہ (رکن رابطہ کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ) نے “سیرتِ نبوی ﷺ سے تنظیمی رہنمائی” کے موضوع پر نہایت مدلل، فکر انگیز اور جامع انداز میں گفتگو فرمائی۔ آپ نے حضور نبی اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کی روشنی میں باہمی اخوت، نظم و ضبط، مشاورت، صبر و حکمت، خدمتِ دین، حسنِ اخلاق اور اجتماعی جدوجہد کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
یہ ورکشاپ تربیت، تنظیم اور کردار سازی کے حوالے سے ایک مؤثر اور کامیاب کاوش ثابت ہوئی، جس نے کارکنان کے اندر خدمتِ دین کے جذبے، تنظیمی شعور اور سیرتِ نبوی ﷺ کے مطابق عملی زندگی گزارنے کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔











تبصرہ