منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے زیرِاہتمام تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

MWL Central Punjab Training Workshops 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے زیرِاہتمام گوجرانولہ وسطی ، گوجرانولہ جنوبی ،وزیر آباد ،سیالکوٹ اے اور سیالکوٹ سی میں ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا-ورکشاپ میں زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب محترمہ صائمہ نور،نائب زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب محترمہ ہریرہ باور اور ایگرز فیلڈ کوآرڈینیٹر محترمہ نور العین نے شرکت کی۔

محترمہ صائمہ نور زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب نے ورکشاپ میں گزشتہ سالوں میں ہونے والے التربیۃ کیمپس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری صاحبہ کے دیئے گئے لیکچرز میں سے تحریک کے فکر و نظریہ، اور مقاصد پر 60 سے زائد سوالات پر مشتمل ایک سوالا جواباً ڈاکیومنٹ تیار کر کے تنظیمی ذمہ داران تک پہنچایا۔اس ڈاکیومنٹ کے چند سوالات پیش خدمت ہیں:

1.منہاج القرآن کا نظریہ کیا ہے؟
2.منہاج القرآن کے مقاصد کیا ہیں ؟
3. منہاج القرآن کے بانی اور عظیم قائد کی خدمات کیا ہیں؟
4.خدمت دین کی اہمیت اور فرضیت کیا ہے ؟
5.منہاج ایک جماعت ہے اور بطور جماعت اختیار کرنے کا قرآنی حکم کیا ہے؟
6.خدمت دین میں خواتین کا کردار کیا تھا؟
7. کیا دعوت دین فرض عین ہے اور نہ ادا کرنے پر بحیثیت امت مجموعی طور پر گنہگار ہوتی؟
8.نیک رفاقت کا قرآنی حکم کیا ہے؟

یہ ڈاکیومنٹ اپنی نوعیت کا منفرد اور دلچسپ کام ہے جس سے تنظیمی ذمہ داران کو مشن کے پیغام کو عامتہ الناس تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

بعد ازاں محترمہ ہریرہ باور صاحبہ (نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب) نے تنظیمی نظم و ضبط اور تنظیمی استحکام کے موضوع پر پریکٹیکل طریقۂ کار کو سلائیڈز کے ذریعے مؤثر انداز میں سمجھایا اور امیر کی اطاعت کرتے ہوئے میٹنگز میں شمولیت کی اہمیت و ضرورت کو تنظیمی استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ نیز شرکاء کی توجہ اوردلچسپی برقرار رکھنے کے لیے انہیں سوالاً جواباً اپنے ساتھ شامل رکھتے ہوئے نہایت خوبصورت انداز میں رہنمائی فراہم کی نیز محترمہ نور العین خدیجہ نے ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والی سرگرمیوں بلخصوص مراکز علم کے قیام کے مقاصد اور اہداف پر روشنی ڈالی۔

تمام ضلعی صدور، ناظمات اور اُن کی ٹیمیں بالخصوص محترمہ حریرہ باور، محترمہ نسرین اسلم، محترمہ عطیہ سہیل قادری، محترمہ رخسانہ، محترمہ فوزیہ نواب قادری اور محترمہ زکیہ محمود صد بار مبارک باد کی مستحق ہیں جنہوں نے شاندار ورکشاپس کا انعقاد کر کے دیگر اضلاع کے لیے بہترین مثال قائم کی۔

اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کو مصطفوی مشن میں مزید علم، عمل، اخلاص، قیادت اور استقامت عطا فرمائے، آپ کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور مشن کی خدمت میں مزید آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ