منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی گوجرانوالہ میں 38واں یومِ تاسیس پروقار انداز میں منایا گیا

MWL central gujranwala 38th foundation day 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ کے 38ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریبِ تحسین کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی ٹیم کے ساتھ تحصیلات کی صدور و ناظمات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد محترمہ اقراء ارشد، ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ نے تنظیم کی مجموعی ورکنگ اور سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور تنظیمی خدمات کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی ویڈیو پیغام بعنوان “منہاج القرآن کا 10 سالہ ویژن: اہداف اور حصولِ اہداف” شرکاء کو دکھایا گیا، جس کے ذریعے مستقبل کے تنظیمی اہداف اور وژن سے آگاہی فراہم کی گئی۔
یومِ تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینیئر ممبران کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ تنظیمی ورکنگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ذمہ داران کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔

تقریب میں محترمہ حریرہ باور صاحبہ (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی گوجرانوالہ) نے تجدیدِ عہد سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان اور ذمہ داران بہنوں کو نئے عزم اور جذبے کے ساتھ تنظیمی ذمہ داریاں نبھانے کی تلقین کی۔ بعد ازاں تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں تمام ذمہ داران نے تنظیم کے منشور، نظریات اور اہداف کے مطابق دیانت داری، اخلاص اور نظم و ضبط کے ساتھ خدمات انجام دینے کا عہد کیا۔

آخر میں یومِ تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

MWL central gujranwala 38th foundation day 2026

MWL central gujranwala 38th foundation day 2026

MWL central gujranwala 38th foundation day 2026

MWL central gujranwala 38th foundation day 2026

تبصرہ