
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام دورۂ قرآن کورس کی تیاری کے سلسلے میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں محترمہ زینب قرۃ العین نے پہلے پارے کا تعارف اور اس کے مضامین نہایت خوبصورت انداز میں شرکاء کے سامنے پیش کیے۔
انہوں نے سورۃ البقرہ کے مرکزی موضوعات، پیغامِ ہدایت، عقائد، احکام اور اخلاقی تعلیمات پر مدلل گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ سورت زندگی کے ہر پہلو میں انسان کو رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ محترمہ زینب قرۃ العین نے کہا کہ سورۃ البقرہ ایمان، عبادت، صبر و شکر اور تقویٰ کی عملی تصویر پیش کرتی ہے، جو ایک مومن کی زندگی کو منور کرتی ہے۔ شرکاء کورس نے لیکچر کو نہایت دلچسپی اور توجہ سے سنا اور اس سے بھرپور علمی و روحانی استفادہ کیا۔




تبصرہ