منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں میلاد النبی ﷺ کی پرنور محفل اور میلاد مہم 2025 کی اختتامی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس روحانی محفل میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد صدر ویمن لیگ سمیت مختلف شعبہ جات کی نمائندہ شخصیات نے اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ میلاد مہم کے دوران ملک بھر میں عشقِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور خدمتِ انسانیت کے پیغام کو عام کیا گیا۔
محفل کے اختتام پر حضور نبی اکرم ﷺ کی امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی یہ مہم خواتین میں دینی شعور، سیرتِ طیبہ ﷺ سے وابستگی اور مثبت معاشرتی کردار کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔
تبصرہ