منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام میلاد مہم 2025 ملک بھر میں جوش و جذبے، محبتِ رسول ﷺ اور تنظیمی جذبے کے ساتھ جاری رہی۔ مختلف شہروں میں محافل، کانفرنسز، دروس، ورکشاپس، مراکز علم اور علمی و تربیتی سرگرمیاں منعقد ہوئیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس مہم کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے شہروں میں سیالکوٹ اے، سرگودھا ، اور جھنگ اے شامل ہیں۔
اختتامی تقریب میں محترمہ ارشاد اقبال (ممبر کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ) نے ربیع الاول مہم کی سمری رپورٹ پیش کی اور ملک بھر کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ اختتام پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی قیادت نے تمام کارکنان کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ یہ سلسلہ محبت و خدمتِ مصطفی ﷺ تا دیر قائم و دائم رہے۔
تبصرہ