منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام محفلِ میلادالنبی ﷺ (جمعہ) ہوگی

ڈاکٹر غزالہ حسن قادری خصوصی خطاب کریں گی

Minhaj ul Quran Women League Milad un Nabi 2025

لاہور (9 اکتوبر 2025) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بروز(جمعۃ المبارک) عظیم الشان محفلِ میلادالنبی ﷺ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوگی۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری خطاب کریں گی۔ ڈاکٹر غزالہ قادری اپنے خطاب میں ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ کریمہ اور ہمارے معاشرتی فرائض‘‘کے عنوان پر روشنی ڈالیں گی۔ تقریب میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی،صوبائی و ضلعی رہنما اور ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شرکت کریں گی۔

تبصرہ