منہاج القرآن ویمن لیگ کامونکی کے زیرِاہتمام عظیم الشان اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Akhlaq e Mustafa Conference MWL kamoke 2025

منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام تحصیل کامونکی میں سالانہ اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف یونین کونسلز سے کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات اور اخلاقِ حسنہ کو عام خواتین تک پہنچانا اور معاشرتی سطح پر عملی طور پر اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔

محفل کا آغاز سسٹر مریم کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جبکہ نقابت کے فرائض مسز سعدیہ عمران (صدر منہاج ویمن لیگ کامونکی) نے ادا کیے۔ اس کے بعد تحصیل مرالی والہ کی نعت کونسل اور پھر مرکزی منہاج نعت کونسل نے نہایت خوبصورت انداز میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ محترمہ نسرین اسلم نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔

ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان، محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ نے "اخلاقِ حسنہ" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر خواتین اپنی زندگیوں میں تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنائیں تو گھر مثالی معاشرے میں ڈھل سکتے ہیں۔ انہوں نے خواتین کو ’’مراکزِ علم‘‘ کے قیام کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام معاشرتی اصلاح اور علمی بیداری کا ذریعہ ہے۔ کانفرنس میں 15 سے زائد خواتین نے اپنے گھروں میں ’’مراکزِ علم‘‘ قائم کرنے کا عہد کیا۔ تقریباً 1000 خواتین نے کانفرنس میں شرکت کی۔ آخر میں محترمہ شازیہ عابد صاحبہ (ناظمہ الھدایہ جنوبی گوجرانوالہ) نے دعا کروائی۔

تبصرہ