منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad un Nabi Conference MWL Gujranwala 2025

منہاجُ القرآن ویمن لیگ وسطی گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام تحصیل نمبر 5 میں عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز محترمہ مہوش کی تلاوتِ قرآنِ مجید اور محترمہ زینب کے نعتیہ کلام سے ہوا جبکہ نقابت کے فرائض محترمہ علیحہ نے ادا کیے۔ محترمہ روبینہ اشفاق صاحبہ (صدر تحصیل نمبر 5) نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔

منہاج نعت کونسل تحصیل نمبر 7 کی جانب سے نعتیہ کلام پیش کیا گیا جس نے محفل کو ایمان افروز بنا دیا۔ محترمہ حرَیرہ باور صاحبہ (صدر ویمن لیگ گوجرانوالہ) نے "حضور نبی اکرم ﷺ کے امت پر احسانات" کے موضوع پر جامع اور مدلل گفتگو فرمائی۔ انہوں نے منہاجُ القرآن ویمن لیگ کا تعارف پیش کرتے ہوئے خواتین کو دینِ مبین کی خدمت کے لیے شمولیت کی دعوت دی اور حدیث کے فروغ کے لیے ’’مراکزِ علم‘‘ پراجیکٹ کا تفصیلی تعارف بھی کرایا۔

کانفرنس میں ایڈوکیٹ محترمہ خدیجہ الکبریٰ نے خصوصی شرکت کی۔ اختتام پر اعلان کیا گیا کہ تحصیل نمبر 5 میں ’’مراکز علم‘‘ کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ پروگرام دعا و سلام کے پرنور ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

تبصرہ