منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام عظیم الشان اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Akhlaq e Mustafa Conference MWL Gujranwala 2025

منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام عظیم الشان اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد حضور نبی اکرم ﷺ کے اعلیٰ اخلاق کو اجاگر کرنا اور خواتین کو ان کی عملی زندگی میں اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے محترمہ نمرہ سفارش نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض محترمہ ثوبیہ عاصم نے سرانجام دیے۔ محترمہ قاریہ سدرہ انور نے اپنی دلنشین آواز میں بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور محترمہ مومنہ انجم نے نعتِ رسول ﷺ پڑھ کر سماں باندھ دیا۔

اس موقع پر خواتین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا ویڈیو خطاب "حضور ﷺ کے اخلاقِ حسنہ" بھی سنایا گیا۔ کانفرنس میں ایگرز کی بچیوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا جسے سامعین نے بے حد سراہا۔ محترمہ حریرہ باور (صدر ویمن لیگ وسطی گوجرانوالہ) نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ بعد ازاں محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوآرڈینیشن منہاج القرآن ویمن لیگ) نے موضوع "اتباعِ رسول ﷺ معاشرے کے قیام کا مرکز و محور" پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کے اخلاق معاشرتی استحکام اور انسانیت کے وقار کے ضامن ہیں۔ اگر آج کی عورت اور نسلِ نو حضور ﷺ کے اخلاق کو اپنی زندگیوں میں اپنائے تو معاشرہ امن و سکون اور بھائی چارے کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے خواتین کو دعوت دی کہ وہ منہاج القرآن کے "مراکزِ علم" کا حصہ بنیں، جو خواتین اور بچیوں میں قرآن و سنت کی روشنی عام کرنے کے لیے قائم کیے جا رہے ہیں۔ کانفرنس کے آخر میں محترمہ عرفانہ عامر (معروف ادیبہ و شاعرہ) نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ آنے والی نسلیں اسلامی اخلاق سے منور ہوں۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین، طالبات، وکلاء، شاعرہ، اور ادبی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ محفل کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔

Akhlaq e Mustafa Conference MWL Gujranwala 2025

Akhlaq e Mustafa Conference MWL Gujranwala 2025

Akhlaq e Mustafa Conference MWL Gujranwala 2025

Akhlaq e Mustafa Conference MWL Gujranwala 2025

Akhlaq e Mustafa Conference MWL Gujranwala 2025

Akhlaq e Mustafa Conference MWL Gujranwala 2025

تبصرہ