جھنگ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ

MWL Jhang Milad Conference 2025

منہاج القرآن ویمن لیگ جھنگ کے زیراہتمام دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں نہایت پرنور اور روح پرور محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت منہاج نعت کونسل جھنگ، فریدی نعت کونسل جھنگ اور قادریہ گروپ لاہور کے ثناخوانوں کو حاصل ہوئی۔

مرکزی خطاب محترمہ مریم قدیر نے کیا۔ انہوں نے "حضور نبی کریم ﷺ کے اخلاقِ مبارکہ اور ہماری زندگی" کے موضوع پر نہایت ایمان افروز اور دلنشین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہر دور کے انسان کے لیے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی زندگی کے مسائل کا حقیقی حل چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے آقا ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا رہنما بنانا ہوگا۔ محفل کا اختتام درود و سلام اور حضور ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں اجتماعی دعائے خیر پر ہوا۔

MWL Jhang Milad Conference 2025

MWL Jhang Milad Conference 2025

MWL Jhang Milad Conference 2025

MWL Jhang Milad Conference 2025

تبصرہ