منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی دو رکنی وفد محترمہ ارشاد اقبال اعوان (ممبر کوآرڈینیشن کونسل MWL) اور محترمہ حنا فاطمہ (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) نے ضلع چکوال کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر چکبھون میں ویمن لیگ ضلع چکوال کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ بعد ازاں ضلع صدر ویمن لیگ چکوال محترمہ مصباح وزیر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
محترمہ ارشاد اقبال اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور رفاقت کے نظام اور اس کی افادیت پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کا مشن علم، امن اور خدمت پر مبنی ہے جس کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے ضلع چکوال کی تنظیم نو کی گئی اور آئندہ تین ماہ کے لیے تنظیمی حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔ اجلاس میں ضلعی عہدیداران سمیت ویمن لیگ کی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
تبصرہ