منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

MWL Farooqabad Annual Milad un Nabi Conference 2025

منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ روحانی محفل عشقِ رسول ﷺ کے جذبات سے معمور تھی جس میں علاقے بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

محترمہ میمونہ اخلاق نے اپنے نہایت پُراثر اور مدلل خطاب میں سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر نہایت خوبصورتی سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے آیاتِ قرآنی اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں حضور نبی کریم ﷺ کی ذاتِ اقدس کی عظمت و رفعت کو اجاگر کیا اور سامعین کو یہ باور کرایا کہ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا حقیقی راستہ ہے۔ محفل کے تمام انتظامات منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد ٹیم نے اپنے ذمے لیے اور بہترین انداز میں نبھائے۔ انتظامی ٹیم نے شرکاء کے لیے منظم اور پر سکون ماحول فراہم کیا۔محفل کا اختتام درود و سلام اور اجتماعی دعا پر ہوا۔

MWL Farooqabad Annual Milad un Nabi Conference 2025

MWL Farooqabad Annual Milad un Nabi Conference 2025

MWL Farooqabad Annual Milad un Nabi Conference 2025

تبصرہ